تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 3 وکٹیں کھو کر 45 رنز بنا لیے
ہفتہ 4 جولائی 2015 11:41
پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جولائی ۔2015ء ) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 3 وکٹیں کھو کر 45 رنز بنا لیے ہیں ، اس سے قبل میزبان سری لنکا کی ٹیم دوسرے 278 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ہے ۔ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز کے سکور 278 رنز کے جواب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا ، شان مسعود 21 رنز بنانے کے بعد پرساد کا شکار بنے ، احمد شہزاد 13 رنز سکور کرکے پرادیپ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہوءے ، تجربہ کار بلے باز یونس خان کھانے کے وقفے کے کچھ دیر قبل ہی غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں 3 کے انفرادی سکور پر پوویلین چلتے بنے اور یوں پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 3 وکٹیں کھو کر 45 رنز بنا لیے ، اظہر علی 6 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ، سری لنکا کی جانب سے پرادیپ اور پرساد نے 1 ، 1شکار کیا ، اس سے قبل پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننگ بلے باز ڈیموتھ کارونارتنے کے 130 رنز کی بدولت سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔
(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت