ہاکی فیڈریشن کو کر کٹ بورڈ کی طرح ایک آزاد ہاکی بورڈ بنانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے ،وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:35

ہاکی فیڈریشن کو کر کٹ بورڈ کی طرح ایک آزاد ہاکی بورڈ بنانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے ،وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پاکستان کر کٹ بورڈ کی طرح ایک آزاد ہاکی بورڈ بنانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے ،بورڈ بننے سے پیسہ آئے گا ، کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اولمپکس کولیفائنگ راؤنڈ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناکامی پر اولمپینز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی طرح ہاکی بورڈ بھی بنایا جائے جس پر وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کہا کہ ہاکی بورڈ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے اس کے بننے سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی اور پیسہ بھی آئے گا ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے ہی گفتگو کر تے ہوئے سابق اولمپینز سمیع اللہ نے کہا کہآزاد ہاکی بورڈ بنانے کی حمایت کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں آپریشن کلین اپ کیا جائے اور فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کو مستعفی ہونا چاہیے ، اگر ایسا نہ وہوا تو ہاکی فیڈریشن کے خلاف تحریکیں چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی جیسے قومی کھیل کی بہتری کیلئے وزیراعظم سے بھی ملیں گے ۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 13:35:33