یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرکے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنا دی، سرفرازپاکستان ٹیم کا اثاثہ بن گیا ہے،حنیف محمد

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:36

یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرکے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنا دی، سرفرازپاکستان ٹیم کا اثاثہ بن گیا ہے،حنیف محمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرکے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنا دی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے کہاکہ ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینا مصباح الحق کا درست فیصلہ تھا، انہوں نے کہا کہ سرفرازپاکستان ٹیم کا اثاثہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

حنیف محمد نے کہا کہ یاسر شاہ نے اس مرتبہ بھی مایوس نہ کیا اور5کھلاڑی آوٴٹ کرکے پاکستان کو دباوٴ کی کیفیت سے نکالا،آ خری ٹیسٹ میں موقع ملنے پر راحت علی نے اچھی گیندیں کرکے2 وکٹیں اپنے نام کیں، ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ پاکستان وکٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز نے اپنا کام کر دیا اب بیٹسمینوں پر بھاری زمے داری عائد ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 13:36:59