برازیل کی صدر جیلما روسیف نے 2016 ریواولمپکس مشعل کی رونمائی کر دی

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:37

برازیل کی صدر جیلما روسیف نے 2016 ریواولمپکس مشعل کی رونمائی کر دی

براسیلیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) برازیل کی صدر جیلما روسیف نے 2016 میں ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس مشعل کی رونمائی کر دی ہے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اس کھیل کے انعقاد سے ملک کو ’عزت و وقار‘ حاصل ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران معاشی بحران کے نتیجے میں روسیف کی مقبولیت میں کمی آئی تھی۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اس چیلنج کے لیے ان کا ملک کھڑا ہوگا اور ایک محفوظ اور کامیاب اولمپکس کے انعقاد میں تعاون کرے گا۔

برازیل کی صدر جیلما روسیف نے بتایا کہ 12 ہزار افراد کو اولمپکس کی مشعل کو تقریبا 300 شہروں سے لے کر گزرنے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔دارالحکومت براسیلیا میں ایک تقریب میں صدر جیلما روسیف نے کہا کہ ’اولمپکس گیمز کے افتتاح کو اب صرف 399 دن بچے ہیں اور پانچ اگست کو سارا عالم ہمیں دیکھے گا، اولمپکس کی مشعل کو جلتے ہوئے دیھکے گا۔

(جاری ہے)

‘اولمپکس تیاریوں پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اولمپکس مشعل کی ریلے مارچ میں برازیل کے دارالحکومت براسیلیا سے شروع ہوگی اور اس کا اختتام ریو کے میراکینا سٹیڈیم میں اگست میں اولمپکس کے افتتاح پر ہوگا۔آئندہ چند ماہ کے دوران اولمپکس کی منتظمہ کمیٹی اور سپانسرز مشعل برداروں کا انتخاب کریں گے۔ہر مشعل بردار 300 میٹر تک مشعل لے کر دوڑے گا۔ یہ مشعل براسیلیا سے چلے گی اور ملک کی 26 ریاستوں سے 90 سے 100 دنوں میں گزرے گی۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے اراکین نے گیمز کے متعلق کام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔گوانابارا خلیج میں پانیوں میں آلودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہیتشویش کا باعث گوانابارا خلیج کے پانیوں میں موجود آلودگی بھی ہے جہاں کشتی رانی اور ونڈ سرفنگ کے مقابلے ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ اتھلیٹس کے خدشات کو سمجھتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اولمپکس مقابلوں کے درمیان اس سے ان کی صحت کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔صدر روسیف نے کہا: ’ہم پر اعتماد ہیں کہ ہم تمام چیلنجز کا مقابلہ کر لیں گے۔ اور ہم تاریخی اولمپکس پیش کریں گے۔‘خیال رہے کہ ریو پہلا جنوبی امریکی شہر ہے جہاں اولمپکس منعقد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 13:37:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :