ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی،سونی ایسویٹس نے یوریکا اسپورٹس کو شکست دے دی

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:20

ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی،سونی ایسویٹس نے یوریکا اسپورٹس کو شکست دے دی

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر جاری ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں سونی ایسویٹس نے یوریکا اسپورٹس کوباآسانی8وکٹوں سے زیر کر دیا ۔ یوریکااسپورٹس کے 109 رنز کے جواب میں سو نی ایسو یٹس نے مطلوبہ ہدف صرف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ احمد حسین اور سلمان خان کی شاندار بلے بازی اور فرحان خان اور بلال خان کی عمدہ بولنگ میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔

یوریکا اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.4اوورز میں 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سلمان خان نے 5چوکوں کی مدد سے 32، سعود شکیل نے 20رنز اسکورکیے جسمیں 3چوکے شامل تھے۔ لیفٹ آرم اسپینر فرحان خان نے پنی تلی بولنگ کی اور صرف16رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

(جاری ہے)

بلال خان اور ندیم خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں سونی ایسویٹس نے ہدف صرف 13اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنراحمد حسین نے 57رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی جسمیں 5چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔ علی اقبال 25رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جسمیں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔محمد خرم نے 15اور محمد فرحان نے 13رنز کا اضافہ کیا۔عبدالقادر اور عدیل ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ امپائرز عقیل عادل اور ایم متین تھے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 15:20:24