قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین کھلاڑیوں کی ناقص کاکردگی پر مستعفی ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جولائی 2015 16:07

قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین کھلاڑیوں کی ناقص کاکردگی پر مستعفی ہوگئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جولائی۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین کھلاڑیوں کی ناقص کاکردگی پر عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 67سالہ اصلاح الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہاکی لیگ کے لیے بہترین ٹیم بھیجی گئی تھی اور کوچ شہناز شیخ نے ان کھلاڑیوں پر بہت محنت کی تاہم کھلاڑیوں نے پنلٹی سٹوکس سمیت گول کرنے کے بہت سے مواقع ضائع کیے اور قومی کو مایوس کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 16:07:50