انگلش ٹی ٹونٹی، برینڈ ن میکولم نے ٹی ٹونٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا انفرادی سکور بنا ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جولائی 2015 16:20

انگلش ٹی ٹونٹی، برینڈ ن میکولم نے ٹی ٹونٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا انفرادی سکور بنا ڈالا
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جولائی ۔2015ء ) انگلش ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے ٹی ٹونٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا انفرادی سکور بنا ڈالا ہے ۔

33سالہ جارح مزاج بلے باز برینڈن میکولم نے برمنگھم میں واروکشائر بیئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کیخلاف محض 64گیندو ں پر 13چوکوں اور 11چھکوں کی مدد سے 158رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی ، ٹی ٹونٹی میں سب سے بڑ ی اننگز کا ریکارڈ جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے آئی پی ایل2013ء میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف 175رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ برینڈن میکولم اس سے قبل بھی آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن (2008ء)میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 158رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل چکے ہیں تاہم اس اننگز میں انہوں نے 73گیندوں کا سامنا کیا تھا ، گزشتہ روز کی اننگز کے بعد وہ جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل (175*،151*)کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2مرتبہ 150رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 16:20:48