پالے کیلی ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ،قومی ٹیم کے پہلی اننگز میں8وکٹوں کے نقصان پر202رنز

پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور278رنز برابر کر نے کیلئے مزید76رنز درکار ہیں اور اسکی صرف 2وکٹیں باقی پہلی اننگز میں اظہر علی 52،احمد شہزاد21، یاسر شاہ18رنز اور سرفراز احمد 66رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں278رنز بنا کر آؤٹ،کارونارتنے 130اوپل تھر نگا 46،جہاں مبارک کے 25رنز پاکستان کے یاسرشاہ کی 5،راحت علی کی تین اوراظہرعلی کی دووکٹیں ،بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل قبل ازوقت ختم کر دیا گیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:29

پالے کیلی ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ،قومی ٹیم کے پہلی اننگز میں8وکٹوں کے نقصان پر202رنز

پالے کیلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہو گئی ،قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں8وکٹوں کے نقصان پر202رنز بنا لئے۔پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور278رنز برابر کر نے کیلئے مزید76رنز درکار ہیں اور اسکی صرف 2وکٹیں باقی ہیں۔

بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل قبل ازوقت ختم کر دیا گیا،پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی 52،احمد شہزاد21، یاسر شاہ18رنز اور سرفراز احمد 66رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ 3،دھمیکا پرساد2اور کوشال نے ایک وکٹ حاصل کی ۔قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں278رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں کارونارتنے 130اوپل تھر نگا 46،جہاں مبارک 25اور دنیش چندیمل 24رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ ایک بار پھر اننگز میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، راحت علی تین اوراظہرعلی کے حصے میں دووکٹیں آئیں۔تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں جاری سیریزکے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکانے اپنی پہلی اننگز 272 رنز آٹھ وکٹ کے نقصان پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو صرف 6 رنزکے اضافے کے بعدلنکن ٹیم 278رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں کارونارتنے 130اوپل تھر نگا 46،جہاں مبارک 25اور دنیش چندیمل 24رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ ایک بار پھر اننگز میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، راحت علی تین اوراظہرعلی کے حصے میں دووکٹیں آئیں۔پاکستان نے سری لنکاکی پہلی اننگز کا سکور 278رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہو گئی۔

پاکستان کے پہلے تین بیٹسمین 45رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد 21،شان مسعود 13اور یونس خان 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے بیٹسمین اظہر علی اور اسد شفیق نے مل کر 45رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 91رنز تک پہنچا دیا۔91رنز کے مجموعی سکور پر اسد شفیق 15رنز بنا کر دھمیکا پرساد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔اظہر علی اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں44رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔

اس دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیر ئیر کی 20ویں نصف سنچری سکور کی ۔135رنز کے مجموعی سکور پر اظہر علی 52رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر کارونارتنے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان مصبا الحق تھے جو 151رنز کے مجموعی سکور پر 6رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،نئے انے والے بیٹسمین احسان عادل بغیر کوئی رن بنائے کوشال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔

وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور یاسر شاہ نے 8ویں وکٹ کی شراکت میں45کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور197رنز تک پہنچا دیا۔197رنز کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسرے دن بارش کی وجہ سے صرف62.5اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور بارش کی وجہ سے کھیل قبل ازوقت ختم کر دیا گیا۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنا لئے ۔سرفراز احمد 66اور راحت علی 2رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 17:29:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :