نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسرا بڑا سکور بنا دیا

کیوی کپتان نے انگلش کاؤنٹی میں 11چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 64گیندؤں پر 158رنز سکور کئے

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:29

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسرا بڑا سکور بنا دیا

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسرا بڑا ترین مجموعہ جوڑنے میں کامیاب ہوگئے ،کیوی کپتان نے انگلش کاؤنٹی میں بر منگھم کی جانب سے کھیلتے ہوئے11چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 64گیندؤں پر 158رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقبرینڈن میک کولم 11 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر برمنگھم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈربیشائر کے خلاف 158 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر دوسرا بڑا سکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا سکور بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کریس گیل کے پاس ہے جنہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں 175 رنز کی اننگ کھیلی ۔ برمنگھم کی جانب سے ڈربیشائر کو 20 اوورز میں جیت کیلئے 242 رنز کا بڑا ہدف دیا گیا جو کہ ڈربیشائز حاصل نہ کرسکی اور برمنگھم نے 60 رنز سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی ۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 17:29:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :