ورلڈ ہاکی لیگ میں خراب کارکردگی،پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو مستعفٰی

شہناز شیخ نے ٹیم پر بہت محنت کی مگر کھلاڑیوں نے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا، کوچ اب فیلڈ میں جاکر خود تو پرفارم نہیں کر سکتا ،عہدے کا کوئی لالچ نہیں،اسلئے عہدئے سے مستعفٰی ہو رہا ہوں،ہم سب ہاکی کی بہتری کیلئے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گئے قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کی م میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ میں خراب کارکردگی اور پہلی دفعہ اولمپک میں کوالیفائی نہ کر نے پر قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے اپنے عہدئے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اصلاح الدین صلو نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے ٹیم پر بہت محنت کی مگر کھلاڑیوں نے توقعات کے مطابق گراؤنڈ میں پرفارم نہیں کیا انہوں نے کہا کہ کوچ اب فیلڈ میں جاکر خود تو پرفارم نہیں کر سکتا ۔

اصلاح الدین صلو نے کہا کہ مجھے عہدے کا کوئی لالچ نہیں،اسلئے عہدئے سے مستعفٰی ہو رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نئے لوگوں کو موقع دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ہاکی کی بہتری کیلئے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گئے۔صلاح الدین صلو نے کہا کہ میں نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا رہا ہے،فیڈریشن کے ساتھ ساتھ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی شدیش مالی مشکلات کا سامنا رہاہے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 17:29:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :