سی پی ایل میں گیانا نے نیوس پیٹریاٹس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، رامدین مرد میدان قرار پائے

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:05

سی پی ایل میں گیانا نے نیوس پیٹریاٹس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، رامدین مرد میدان قرار پائے

سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) کیربیئن پریمیئر لیگ، گیانا ایمزون نے کپتان دنیش رامدین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دنیش رامدین نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایونٹ کے 11 ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے `

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 18:05:49