پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی حاجرہ خان کو جرمنی کی بنڈے سلیگا پری سیزن کیلئے 3 کلبوں کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش

جرمن ویمن فٹبال کلب نے حاجرہ خان کو پری سیزن ٹرائلز کیلئے جرمنی بلا لیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی حاجرہ خان کو جرمنی کی بنڈے سلیگا پری سیزن کیلئے 3 کلبوں کی جانب سے پیشکش ہوئی ہے۔ جرمن ویمن فٹبال کلب نے حاجرہ خان کو پری سیزن ٹرائلز کیلئے جرمنی بلا لیا۔ جرمنی کے سیکنڈ ڈویڑن کلبز گولڈ سلو اور سنڈل فیجن نے بھی حاجرہ خان سے رابطہ کر لیا ہے۔ حاجرہ خان کلب فٹبال میں 100 گول کرنے والی واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

کلبوں میں بیس ایس جی ایس ایسن، ایف ایس وی گوئٹرسلو اور وی ایف ایل سنڈل فنگن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

21 سالہ سٹرائیکر نے کہا کہ کلبوں کی جانب سے پیشکش ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ابھی صرف ٹرائلز کیلئے بلایا گیا ہے مگر یہ بھی میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ حاجرہ پاکستان کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہوں نے گذشتہ سال مالدیپ کے کلب سے معاہدہ کیا تھا۔ ان کے کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

میرے خواب پورے ہو رہے ہیں۔ ایسے مواقع ملنے پر آگے کی طرف سوچ رہی ہوں اور فائدہ اٹھاوٴں گی۔ ابھی منزل طے کرنا باقی ہے۔ ناکامی سے کبھی نہیں گھبرائی۔ پاکستان کی طرف سے بیرون ملک نمائندگی پر فخر کروں گی۔ مالدیپ میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا۔ یورپ میں بھی اچھا کھیلوں گی۔ محنت کے ذریعے ثابت کروں گی کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 19:48:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :