ومبلڈن اوپن ٹینس،دفاع چیمپئن جوکووچ اور واورینکا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:20

ومبلڈن اوپن ٹینس،دفاع چیمپئن جوکووچ اور واورینکا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لندن ۔ 04 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ، سٹانسلاس واورینکا، کرگیوس اور گوفن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں مینز سنگلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے تیسرے راؤنڈ میچ میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلین پلیئر برنارڈ ٹامک کو 6-3، 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں سوئس پلیئر اور فرنچ اوپن چیمپئن واورینکا نے حریف اسپینش پلیئر ورڈسکو کو 6-4، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر لاسٹ 16 مرحلے تک رسائی حاصل کی، فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے بلغارین پلیئر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

دیگر میچز میں کرگیوس، گوفن، کیون اینڈرسن ار کڈلا بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 20:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :