ورلڈ کپ کے بعد ریوو ا ولمپک گیمز سے باہر ہونے کے باوجود ہاکی کھلاڑی مالا مال

قوم کو مایوس کرنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ نے مالا مال کردیا انچیو ایشین گیمز میں سلور میڈلز حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کو اسپورٹس پالیسی کے تحت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی انعامی رقم جاری باکسر محمد وسیم اور ووشو میں برانز میڈلز جیتنے والے سید مراتب علی شاہ کو بھی دس دس لاکھ روپے کی انعامی رقم جاری

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم ریوو اولمپک گیمز سے آؤٹ ہوگئی مگر قوم کو ملال میں مبتلا کرنے والے ہاکی کھلاڑیوں کو اسپورٹس بورڈ نے مالا مال کردیا ۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انچیو ایشین گیمز میں سلور میڈلز حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کو اسپورٹس پالیسی کے تحت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی انعامی رقم جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں باکسنگ ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کرنے والے باکسر محمد وسیم اور ووشو میں برانز میڈلز جیتنے والے سید مراتب علی شاہ کو بھی دس دس لاکھ روپے کی انعامی رقم جاری کردی ہے ایشین گیمز میں کبڈی ایونٹ میں برانز میڈل جیتنے والی 12رکنی قومی کبڈی ٹیم کو 60لاکھ روپے دیئے گئے ہیں جو کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہونگے ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی میں سلور مڈل حاصل کرنے پر اعلان کردہ انعامی رقم ستمبر اور اکتوبر میں جاری کردی جائے گی جس کے لیے سمری بین الصوبائی رابطے کی وزارت کو بھیج دی گئی ہے

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 22:17:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :