میزبان چلی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کوپا امریکہ فٹبال کپ جیت لیا

اتوار 5 جولائی 2015 07:22

میزبان چلی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کوپا امریکہ فٹبال کپ جیت لیا

سان تیاگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5 جولائی ۔2015ء ) چلی میں کھیلے جانے والے کوپا امریکہ فٹبال کپ کے فائنل میں میزبان چلی نے ارجنٹائن کو پنلٹی شوٹ آؤٹ میں 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ہفتتے کو سان تیانگو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے متعدد موقعے ملے تاہم کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔

اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہوسکا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا ۔ ارجنٹائن کی جانب سے گونزالو ہیگوائن نے اپنی پنلٹی مِس کر دی اور ایور بنیگا کی پنلٹی چلی کے گول کیپر براوو روکنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پنلٹی شوٹ آؤٹ میں ارجنٹائن کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی ہی واحد گول کر سکے جب کہ چلی کی جانب سے فرینڈیز، ویڈال، آرنگوئز اور سینچیز فٹبال کو جال میں پھینکنے میں کامیاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران چلی کے سلوا، میدل،ویدال، ڈیاز، آرنگوئز کو اور ارجنٹائن کی ٹیم میں روجو، ماشیرانو اور بنیگا کو ییلو کارڈ ملا ۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پیرو نے پیراگوائے کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی ۔ یاد رہے کہ چلی نے پہلی مرتبہ کوپا امریکہ کپ جیتا ہے جبکہ ارجنٹائن گذشتہ 23 سال سے کوئی بھی اہم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ چلی نے 1916ء میں ارجنٹائن میں کھیلے گئے پہلے کوپا امریکہ فٹبال کپ میں حصہ لیا تھا تاہم اسے یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں تقریباً 100 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔

میزبان چلی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کوپا امریکہ فٹبال کپ جیت لیا
وقت اشاعت : 05/07/2015 - 07:22:08