سپینش ٹینس فیڈریشن نے خاتون ڈیوس کپ کپتان برطرف کردی

اتوار 5 جولائی 2015 12:23

سپینش ٹینس فیڈریشن نے خاتون ڈیوس کپ کپتان برطرف کردی

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2015ء) سپینش ٹینس فیڈریشن کے نو منتخب صدر فرنینڈو فرنینڈس نے ڈیوس کپ کی پہلی قومی خاتون کپتان گالا لیون کو روس میں گروپ ایک کے دوسرے راؤنڈ سے دو ہفتے قبل عہدے سے برطرف کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے کیریئر کے دوران عالمی رینکنگ میں 27 ویں نمبر کی پلیئر کو گزشتہ سال کارلوس مویا کے قیادت چھوڑنے کے بعد حیران کن طور پر کپتانی کے فرائض سونپے گئے تھے ۔ ٹاپ پلیئر رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیررکی جانب سے گالا لیون کی تقرری پر نکتہ چینی بھی ان کی برطرفی کا باعث بنی۔ اسپین کو ایلیٹ ورلڈ گروپ میں واپسی کیلئے سترہ جولائی سے شیڈول ٹائی میں کامیابی کی ضرورت ہے ۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 12:23:50