جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 52 رنز سے شکست دے دی
فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 16:57
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء)جنوبی افریقا نے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ میرپور کے شیربنگلااسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 96 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
ہدف کے تعاقب میں میزبان بنگلادیش شروع سے ہی مشکلات میں گھری رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں۔اوپننگ بلے باز تمیم اقبال 7 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سومیا سرکار بھی صرف 7 رنز ہی بنا سکے، شکیب الحسن 26، مشفق الرحیم 17، صابر رحمان 4، ناصر حسین 1، لٹن داس 22، مشرفی مرتضی 5، سوہاگ غازی 3، اور مستفیض الرحمان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد چیلسی کو 0-5 گول سے ہرا دیا