پی سی بی کی زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق

اتوار 5 جولائی 2015 18:20

پی سی بی کی زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کردی ہے ۔ پی سی بی ذرائع نے رواں سال ہونے والی سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں میزبان زمبابوے سمیت ویسٹ انڈیز اور پاکستان شرکت کریں گے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی تاہم میچوں کے شیڈول کا اعلان تینوں بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سیریز میں شمولیت کی تصدیق کی جا چکی ہے ۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 18:20:00