لاہورہائیکورٹ نے حکم امتناعی باوجود فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کرانے پرفیصل صالح حیات کو نوٹس جاری کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 13:02

لاہورہائیکورٹ نے حکم امتناعی باوجود فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کرانے پرفیصل صالح حیات کو نوٹس جاری کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کی.عدالت کےروبردرخواست گزارکے وکیل ذوالفقار شاہ نے موقف اختیارکیاکہ عدالت عالیہ نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیرفٹبال فیڈریشن کے30جون کو ہونے والے انتخابات کےخلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے.انہوں نے کہا کہ فیصل صالح حیات نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کرا دئیے جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے لہذا توہین عدالت کی کاروائی کی یجائے. عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فصل صالح حیات کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا.

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 13:02:43