بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 کل کھیلا جائے گا، پروٹیز کو 1-0 کی برتری

پیر 6 جولائی 2015 13:09

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 کل کھیلا جائے گا، پروٹیز کو 1-0 کی برتری

ڈھاکہ ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل منگل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بی سی بی الیون کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلہ ٹائیگرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 13:09:41