رانا مجاہد ہاکی ٹیم کے اولمپکس سے باہر ہونے کی تحقیقات کرینگے

پیر 6 جولائی 2015 13:48

رانا مجاہد ہاکی ٹیم کے اولمپکس سے باہر ہونے کی تحقیقات کرینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) دن بھر کی متضاد خبروں پر آخر کار ہاکی فیڈریشن کا موقف بھی سامنے آ ہی گیا ، سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد اولمپکس سے باہر ہونے پر تحقیقات کریں گے اور کسی کو مستعفی ہونے سے نہیں روکیں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہاکی میں بہت سی فتوحات سمیٹیں ، ایک ہار پر اتنا واویلا ٹھیک نہیں ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اولمپکس میں نمائندگی سے محرومی یعنی خراب کارکردگی کی تحقیقات کریں گے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کپتان یا کسی کھلاڑی سمیت کوچ مستعفی ہونا چاہے تو نہیں روکیں گے ، کھلاڑیوں سے پہلے استعفے لینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 13:48:06