انگلش ٹی ٹونٹی، سعید اجمل کی جادوگری کی بدولت وورسٹر شائر فتحیاب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 جولائی 2015 14:29

انگلش ٹی ٹونٹی، سعید اجمل کی جادوگری کی بدولت وورسٹر شائر فتحیاب

وورسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی۔2015ء) انگلش ٹی ٹونٹی کے ایک میچ میں پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کی جادوگری نے وورسٹر شائر کو واروکشائر پر فتح دلا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوروڈ،وورسٹر شائر پر کھیلے گئے میچ میں 37 سالہ پاکستانی آف سپنر نے اپنے کوٹے کے مقررہ 4اوورز میں 13رنز دے کر ڈرہم کے 3اہم کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی، اجمل نے پال کولنگ ووڈ، فل مسٹرڈ اور جون ہیسٹنگز کو آؤٹ کیا۔ سعید اجمل نے انگلش ٹی ٹونٹی میں وورسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 8میچز میں 14.88کے اوسط سے 16وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں اور وہ رواں ٹی ٹونٹی سیز ن میں زیادہ وکٹیں لینے والوں میں 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 14:29:51