ایشنز سے قبل آسٹریلیا اور انگلش پلیئرز میں تناوٴ بڑھ گیا
پیر 6 جولائی 2015 14:52
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایشز ٹیسٹ سے قبل ہی تناوٴ میں اضافہ ہوگیا، دو برس قبل جوئے روٹ کو پڑنے والے تھپڑ کی گونج نے ماحول گرما دیا۔انگلش کرکٹر نے ڈیوڈ وارنر کی واقعے کے حوالے سے وضاحت کو مضحکہ خیز قرار دے دیا، دوسری جانب کینگرو بیٹسمین کہتے ہیں کہ روٹ کو شوق ہے تو ’ری میچ‘ رکھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز بدھ سے کارڈف میں شروع ہورہی ہے مگر اس سے قبل دو برس پرانے واقعے نے دونوں کیمپوں کے درمیان تناوٴ بڑھا دیا ہے۔ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند آسٹریلوی کھلاڑی لندن کے بار میں شراب نوشی میں مصروف تھے جہاں پر کچھ انگلش پلیئر بھی پہنچ گئے، وہیں پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے انگلش کرکٹر جوئے روٹ کو تھپڑ رسید کردیا تھا، جس پر انھیں بعد میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے دو ٹیسٹ میچز کیلیے معطل کردیا گیا تھااور کینگروز وہ سیریز ہار گئے تھے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا