پاکستان ہاکی فیڈریشن کاوزیر اعظم کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر اظہار عدم اعتماد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 جولائی 2015 16:56

پاکستان ہاکی فیڈریشن کاوزیر اعظم کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر اظہار عدم اعتماد

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجوہات جاننے کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کاکردگی دکھانے پر پی ایچ حکام کی بجائے کھلاڑیو ں سے پوچھ گچھ ہونی چاہیئے، اولمپیئن خواجہ جنید نے اسی فیڈریشن سے ہزاروں روپے کمائے ہیں اور اب وہ اسی ادارے پر تنقید کے نشتر برسارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 16:56:00