کولمبو ٹیسٹ، چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 230 رنز بنالیے

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 18:19

کولمبو ٹیسٹ، چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 230 رنز بنالیے

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 2 وکٹ کے نقصان پر 230 رنز بنالیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نوجوان بلے باز شان مسعود نے یونس خان کے ہمراہ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ جیتنے کی پوزیشن میں لاکھڑا کیا ہے۔

دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچریز سکور کیں۔

(جاری ہے)

چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر یونس خان 101 رنز جبکہ شان مسعود 114 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو اب میچ کے آخری روز سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 377 رنز کا حدف عبور کرنے کیلئے مزید 147 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 313 رنز بنا کراور پاکستان کو میچ جیتنے 377 رنز کا ہدف دے کر آوَٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان میتھیوز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باوَلر عمران خان نے شاندار باوَلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 18:19:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :