کرکٹ کلبوں کا نیا آئین، چوہدری سپورٹس نے آئندہ تین سالوں کیلئے نئے عہدداران کا چناؤ کر لیا

پیر 6 جولائی 2015 18:24

کرکٹ کلبوں کا نیا آئین، چوہدری سپورٹس نے آئندہ تین سالوں کیلئے نئے عہدداران کا چناؤ کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) چوہدری سپورٹس کرکٹ کلب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کلبوں کیلئے متعارف کرائے گئے نئے آئین پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئندہ تین سال کیلئے کلب کے نئے عہدداران کا چناؤ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق چوہدری سپورٹس کرکٹ کلب کی جنرل کونسل کے اجلاس میں چوہدری سپورٹس کے نئے عہدداران کے چناؤ ، کارکردگی اور مستقبل میں ہونیوالے ایونٹس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریا ر خان اور پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کی جانب سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو بھی سراہا گیا ۔

اجلاس میں آئندہ تین سالوں کیلئے متفقہ طور پر افضل جاوید کو کلب کا صد ر اور چوہدری محمد اشرف کو سیکرٹری منتخب کیا گیاجبکہ سہیل شہزاد کو نائب صدر ، گبریل ڈی سوزا کو جوائنٹ سیکرٹری اور قیصر جاوید کو خازن منتخب کیا گیا ۔جنرل کونسل میں ہونیوالے فیصلوں کی تمام اراکین نے اتفاق رائے سے توثیق کی

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 18:24:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :