پالے کیلی ٹیسٹ، یونس خان اورشان مسعود کی شاندار بلے بازی سے میچ قومی ٹیم کی گرفت میں آگیا

پیر 6 جولائی 2015 19:01

پالے کیلی ٹیسٹ، یونس خان اورشان مسعود کی شاندار بلے بازی سے میچ قومی ٹیم کی گرفت میں آگیا

پالے کیلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان اورشان مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر تے ہوئے پاکستان کو جیت کی نوید سنا دی، دونوں بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کیلئے شاندار سنچریوں کی مدد سے217رنز کی پارٹنر شپ قائم کی،چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 230رنز بنا لئے،نوجوان اوپنر شان مسعود 114اور یونس خان 101رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری سکور کر نے کے بعد یونس خان پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے۔

ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کوٹیسٹ اور سیریز جیتنے کیلئے 147رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کی 8وکٹیں باقی ہیں۔قبل ازیں سری لنکا اپنا دوسری اننگز میں 313رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجلو میتھیوز 122 ، دنیش چندی مل 67 ، اوپر ترنگا 48 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں عمران خان نے 5 ، راحت علی اور یاسر شاہ نے دو دو اور احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے اپنے تیسرے دن کا سکور 228 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو سری لنکا کی چھٹی وکٹ 278 رنز پر گری جب دنیش چندی مل 67 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔ نئے آنے والے بیٹس مین دمیکا پرساد بغیر کوئی رنز بنائے عمران خان ہی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 290 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب کوشال سلوا 8 رنز بنا کر عمران خان ہی کی گیند پر کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ،306 رنز کے مجموعی سکور پر فاسٹ باؤلر لکمل 0 رنز پر عمران خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

سری لنکا کی آخری وکٹ کپتان اینجلو میتھیوز کی گری جو 122 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجلو میتھیوز 122 ، دنیش چندی مل 67 ، اوپر ترنگا 48 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں عمران خان نے 5 ، راحت علی اور یاسر شاہ نے دو دو اور احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 377 رنز کا ہدف دیا جس کے ہدف میں پاکستان کی پہلی دو وکٹیں محض 13 رنز پر گر گئیں ، اظہر علی 5 اور احمد شہزاد 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے نوجوان بلے باز شان مسعود اور یونس خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ پر217 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار سنچریاں سکور کیں ۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 147رنز اور سری لنکا کو جیت کیلئے 8وکٹوں کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 19:01:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :