اوپننگ بلے باز شان مسعود کی سری لنکا کیخلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری

نوجوان اوپننگ بلے باز نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچر چھکا لگا کر مکمل کی

پیر 6 جولائی 2015 19:01

اوپننگ بلے باز شان مسعود کی سری لنکا کیخلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری

پالے کیلے ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) پاکستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز شان مسعود نے تیسرے ٹیسٹ میں ناصرف پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا بلکہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی سکور کرلی،نوجوان بلے باز نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری چھکا لگا کر مکمل کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پالے کیلے ٹیسٹ کے چوتھے روز 377 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسری اننگز میں محض 13 رنز پر 2 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی ، مشکل حالات میں نوجوان بلے باز شان مسعود نے یونس خان کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے شاندار پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا ۔

لیفٹ ہنڈ بلے باز نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی سنچری سکور کی ۔ نوجوان بلے باز اب تک 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں 20 رنز کی ایوریج سے 165 رنز سکور کیے ۔ نوجوان بلے باز نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری شاندار چھکا لگا کر مکمل کی ۔ چوتھے دن کا کھیک مکمل ہونے پر نوجوان بلے باز114رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 19:01:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :