ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار فیڈریشن ہے ، شہنازشیخ

منگل 7 جولائی 2015 11:30

ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار فیڈریشن ہے ، شہنازشیخ

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن ہے ۔

(جاری ہے)

بیلجیم سے واپسی پہنچنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ قومی ہاکی ٹیم شہنازشیخ نے کہا کہ ٹیم کو نفسیاتی اور معاشی بحران کا سامنا ہے، ہاکی پلیئرزکو نا کنٹریکٹ ملتا ہے اورنا ہی ان کے معاشی مسائل کاکوئی حل ہے، کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونس بھی نہیں دیا جاتا،قومی کھلاڑی اگرہاکی لیگ نہ کھلیں تو بھوکے مرجائیں، سب کو چاہیے کہ ٹیم کے حق میں بات کی جائے، حکومت نے 6،8 ماہ پہلے نوٹس لیتی تو آج نتائج مختلف ہوتے، وزیراعظم کو چاہیے کہ تمام اولمپینز کو بٹھا کرحل نکالیں 6 سال سے بہت تماشاہورہاہے اب اس کاحل نکالنا ہے ۔

قومی ٹیم کےکوچ کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے کوچنگ شروع کی تو قومی ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر تھی وہ 8 ماہ میں ٹیم کو 8 ویں نمبرپر لےآئے، فیڈریشن سے ان کا معاہدہ 2016ء تک ہے تاہم اولمپکس سے باہر ہونے کے بعد انکا اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 11:30:38