مصباح الحق 4000ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر نیوالے دوسرے معمر ترین کرکٹر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 جولائی 2015 14:53

مصباح الحق 4000ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر نیوالے دوسرے معمر ترین کرکٹر بن گئے

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 4000ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر نے والے دنیا کے دوسرے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پالی کیلے میں سری لنکا اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران مصباح الحق نے جیہان مبارک کی گیند کو مڈ آن کے اوپر سے باؤنڈری پار پہنچا کر پاکستان کو جیت دلانے کے ساتھ ساتھ 41سال اور 40دن کی عمر میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 4000رنز بھی مکمل کیے،وہ اب تک 58ٹیسٹ میچز میں 48.19کی اوسط سے 4000رنز سکور کر چکے ہیں۔

ٹیسٹ کر کٹ کی تاریخ میں 4000ٹیسٹ رنز مکمل کر نے والے معمر ترین کرکٹر برطانیہ کے سر جیک ہوبز ہیں جنہوں نے 43سال اور 194دن کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، اس فہرست میں تیسرا نام برطانیہ ہی کے ٹوم گریونی کا ہے جنہوں نے 40سال 70دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 14:53:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :