یونس خان میں چوتھی اننگز میں بہترین اوسط کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

منگل 7 جولائی 2015 15:07

یونس خان میں چوتھی اننگز میں بہترین اوسط کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے یونس خان نے پالی کیلے ٹیسٹ میں دیگر کئی اعزازات کے ساتھ چوتھی اننگز میں بہترین اوسط کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاہے۔

(جاری ہے)

37سالہ یونس خان نے اب تک 39میچز کی 33اننگز میں 11مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے60.59کی اوسط سے 1333 رنز سکور کر رکھے ہیں جس میں 5سنچریاں اور 5ہی نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یونس خان کے بعد سابق برطانوی کھلاڑی جیفری بائیکاٹ 58.76کی اوسط سے 1234رنز سکور کر کے دوسرے اور سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر 58.25کی اوسط سے 1398رنزبنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 15:07:15