پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،بیٹنگ میں کارونارتھنے اور بولنگ میں یاسر شا ہ سر فہرست رہے

منگل 7 جولائی 2015 20:41

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،بیٹنگ میں کارونارتھنے اور بولنگ میں یاسر شا ہ سر فہرست رہے

لاہور ۔7 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز کارونارتھنے نے بنائے ۔انہوں نے تین ٹیسٹ میچز کی 6اننگز میں 53کی اوسط سے 318رنز بنائے جس میں ایک سینچری اور دو نصف سینچریاں شامل ہیں ۔دوسرے نمبر پر بھی سری لنکا کے میتھیوز رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 3ٹیسٹ میچز کی 6اننگز میں 53.80کی اوسط سے 269رنز بنائے جبکہ پاکستان کے یونس خان تیسرے نمبر پر رہے ۔

انہوں نے 3ٹیسٹ میچز کی 5اننگز میں 66.75کی اوسط سے 267رنز بنائے ۔بولنگ میں سب سے کامیاب بولر یاسر شاہ رہے ۔انہوں نے 3میچوں کی 6اننگز میں 464رنز دے کر 24وکٹیں حاصل کیں ۔دوسرے نمبر پر پرساد رہے جنھوں نے تین میچوں میں 14وکٹیں حاصل کیں ،کوشال نے دو میچوں کی 4اننگز میں 9وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 20:41:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :