سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘ امید ہے ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی،صادق محمد

منگل 7 جولائی 2015 20:52

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘ امید ہے ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی،صادق محمد

لاہور ۔7 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونس خان ،یاسر شاہ ،سرفراز احمد اور شان مسعود احمد نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ سری لنکا کے خلاف جیت پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔صادق محمد نے کہاکہ سری لنکا کی ٹیم ون ڈے میں باؤنس بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں زیادہ محنت کرنا ہوگی ۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 20:52:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :