سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم نے کرکٹ کے دیوانوں اور پوری قوم کو فخر سے بلند کردیا

خصوصی طور پر یونس خان اور نوجوان شان مسعود نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور عمران خان نے وکٹیں حاصل کیں سرفراز احمد کی پہلے ‘ تیسرے ٹیسٹ میں بلے بازی‘ یونس خان اور شان مسعود کے 242 رنز ہمیشہ یاد رہیں گے‘شہریار ایم خان

منگل 7 جولائی 2015 21:53

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم نے کرکٹ کے دیوانوں اور پوری قوم کو فخر سے بلند کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار ایم خان نے مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں ‘ ہیڈ کوچ وقار یونس‘ منیجر نوید اکرم چیمہ اور تمام سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس جیت نے کرکٹ کے دیوانوں اور پوری قوم کو فخر سے بلند کردیا ہے۔

یہ بات انہوں نے لندن سے اپنے پیغام میں کہی۔اس موقعہ پر پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں کئی ایک نئے ریکارڈ قائم ہوئے اور چوتھی اننگز کو جیتنے کیلئے 377 رنز سکور کئے۔چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے پالی کیلے میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم جس جذبے اور جوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل میں واپس آئے وہ قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی طور پر یونس خان اور نوجوان شان مسعود نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور عمران خان نے وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران لیگ سپنر یاسر شاہ ‘ اسد شفیق اور اظہر علی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں سنچریاں سکور کیں اور سرفراز احمد کی پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں بلے بازی جبکہ یونس خان اور شان مسعود کے 242 رنز ہمیشہ یاد رہیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس فتح میں ہیڈ کوچ وقار یونس کی محنت کو خصوصی طور پر سراہا۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 21:53:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :