قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بناء پر سینٹرل کٹریکٹ دے کر مختلف کیٹگریز کے حساب سے تنخواہ دی جاتی ہے

اے کیٹگری میں مصباح الحق،محمد حفیظ،سعید اجمل،شاہد آفریدی،جنیدخان کی تنخواہ 425,000روپے ہے، یہ کھلاڑی کھلاڑی اپنی ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا چار لاکھ،ون ڈے کا330,000اور ٹی 20کا 125,000لیتے ہیں بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی 315,562روپے تنخواہ لیتے ہیں۔اس کیٹیگری میں یونس خان،عمر گل،عمر اکمل اور احمد شہزاد شامل ہیں،سی کییٹگری میں اس میں شامل کھلاڑیوں کو 175,750 ڈی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے ون ڈے یا ٹیسٹ میں سینچری بنانے پر کھلاڑیوں کو 3 لاکھ،ڈبل سینچری پر5 لاکھ اور ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے پر 3 لاکھ روپے بھی ملتے ہیں

منگل 7 جولائی 2015 21:58

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بناء پر سینٹرل کٹریکٹ دے کر مختلف کیٹگریز کے حساب سے تنخواہ دی جاتی ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی وجہ سے مختلف کیٹیگر ی میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس بنیاد پر انہیں سینٹرل کانٹریکٹ دیا جاتا ہے۔جون 2014ء میں کھلاڑیوں کے معاہدوں میں تجدید کی گئی اور انہیں اے،بی ،سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔آئیے آپ کو کھلاڑیوں کی کیٹیگریاں اور تنخواہیں بتاتے ہیں۔

اے کیٹگری اعلیٰ کیٹیگری ہے اور اس میں شامل کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی تنخواہ425,000روپے ہے۔اس کیٹیگری میں مصباح الحق،محمد حفیظ،سعید اجمل،شاہد آفریدی،جنیدخان شامل ہیں۔ اس کیٹیگری میں شامل کھلاڑی اپنی ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا چار لاکھ،ون ڈے کا330,000اور ٹی 20کا 125,000لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی 315,562روپے تنخواہ لیتے ہیں۔

اس کیٹیگری میں یونس خان،عمر گل،عمر اکمل اور احمد شہزاد شامل ہیں۔یونس خان ٹاپ کے کھلاڑی ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی 20نہیں کھیلتے اسلئے انہیں کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے جبکہ عمر گل مسلسل انجریز کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی ہے۔ سی کییٹگری میں اس میں شامل کھلاڑیوں کو 175,750روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔اس کیٹیگری میں اسد شفیق،اظہر علی،عدنان اکمل،خرم منظور،ناصر جمشید اور آف سپنر عبدالرحمان شامل ہیں۔

کیٹگری ڈی میں پاکستان کرکٹ میں حال ہی میں ایک نئی کیٹیگری شامل کی گئی ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے۔اس میں صہیب مقصود،سرفراز احمد،بلاول بھٹی،شرجیل خان،فواد عالم،احسان عادل،محمد عرفان،وہاب ریاض،رضا حسن،عمر امین،ذوالفقار بابر،حارث سہیل،راحت علی،شان مسعوداور محمد طلحہٰ شامل ہیں۔ان تنخواہوں کے علاوہ کھلاڑیوں کو دیگر انعامات بھی ملتے ہیں جن میں ون ڈے یا ٹیسٹ میں سینچری بنانے پر تین لاکھ،ڈبل سینچری پر پانچ لاکھ اور ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے پر تین لاکھ روپے شامل ہیں

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 21:58:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :