امریکہ کی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری باعث سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

جمعہ 17 جولائی 2015 15:43

امریکہ کی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری باعث سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) امریکہ کی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا مقابلہ سویڈش ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں چیک ریپبلک کی کلارا کوکالوفا کیساتھ ہونا تھا ، لیکن عالمی نمبر 1 ٹینس پلیئر نے کہنی کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبرداری ظاہر کر دی ہے۔ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 2015ء کے دوران بھی امریکی پلیئر کو فٹنس مسائل درپیش رہے لیکن اس کے باجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وقت اشاعت : 17/07/2015 - 15:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :