پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم چمپیئن شپ جیت لی

منگل 21 جولائی 2015 14:19

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم چمپیئن شپ جیت لی

نیو پورٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جولائی۔2015ء) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعصام الحق اور انکے پارٹنر جونتھن مرے نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد امریکن اور کرویشن جوڑی کو پچھاڑ کراے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ حریف جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی 6-4 سے جیتا، دوسرے سیٹ پاک ، برطانوی جوڑی نے فائٹ بیک کی اور سیٹ چھ تین سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابرکردیا ۔ اعصام الحق اور انکے پارٹنر جونتھن مرے نے فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریکر 10-8 کے سکور جیت کرٹائٹل اپنے نام کیا ۔

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 14:19:56