بنگلہ دیش اور جنو بی آفریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

ہفتہ 25 جولائی 2015 17:52

بنگلہ دیش اور جنو بی آفریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء)بنگلہ دیش اور جنو بی آفریقہ کے مابین 2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ،ٹیسٹ میچ کے چوتھے اور آخری روز شدید بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا ۔تفصیلات کے مطا بق ہفتہ کو بنگلہ دیش اور جنوبی آفر یقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

پہلے ٹیسٹ کے چوتھے اور آخری روز بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جنو بی آفریقہ اپنی پہلی اننگز میں 248رنز بنا کر آؤ ٹ ہو گیا تھا ،248رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 326رنز بنا کر مہمان ٹیم پر 78رنز کی بر تری حاصل کی تھی ۔جنو بی افر یقہ نے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 61رنز بنائے تھے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں 4جنوبی افر یقی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے مستفیض الرحیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ممالک کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29جولائی سے شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنو بی آفریقہ نے میزبان کو 2-0اور ایک روزہ سیریز میں بنگلہ دیش نے 2-1سے فتح حاصل کی تھی ۔

وقت اشاعت : 25/07/2015 - 17:52:30