ٹینس سٹار راجر فیڈرر دنیا کے سب سے مارکیٹ ایبل کھلاڑی قرار

اتوار 26 جولائی 2015 13:58

ٹینس سٹار راجر فیڈرر دنیا کے سب سے مارکیٹ ایبل کھلاڑی قرار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جولائی۔2015ء) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو دنیا کا سب سے مارکیٹ ایبل کھلاڑی قرار دیا گیا ہے، مارکیٹ ایبل سے مراد یہ ہے کہ دنیا بھر کی ایڈورٹائزنگ کمپنیز اپنے تشہری پراجیکٹس کے لئے اب بھی سب سے زیادہ راجر فیڈرر کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ومبلڈن 2012 کے بعد ایک بھی گرینڈ سلام ٹائٹل نہیں جیتا لیکن ان کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

یہ فہرست لندن سکول آف مارکیٹنگ نے جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

لندن سکول آف مارکیٹنگ کے فیکلٹی ممبر یاک ڈی کاک نے اس حوالے سے گفتگو میں کہا کہ فیڈرر بے شک اس بار بھی ومبلڈن نہ جیت سکے ہوں لیکن ان کی شخصیت ایسی ہے کہ اب بھی ان کی مارکیٹ ویلیو میں کمی نہیں آئی۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کا ہے، تیسرا نمبر بھی گالفر فل مکلسن کا ہے۔ لی بارن جیمز چوتھے، کیون ڈیورانٹ پانچویں، روری میکلرائے چھٹے، نوواک جاکووچ ساتویں، رافیل نڈال آٹھویں، مہندر سنگھ دھونی نویں اور کرسٹیانو رونالڈو دسویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 20 میں صرف دو خواتین پلیئرز ہیں جن میں ماریا شراپووا 12ویں اور سرینا ولیمز 20ویں نمبر پر ہیں۔ دھونی اس فہرست میں شامل واحد کرکٹر ہیں۔

وقت اشاعت : 26/07/2015 - 13:58:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :