بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ 30 جولائی سے شروع ہوگا

پیر 27 جولائی 2015 12:08

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ 30 جولائی سے شروع ہوگا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز برابر ہے۔ چٹاگانگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ٹیسٹ کے آخری دو روز بارش کی نذر ہوگئے جس کی وجہ سے میچ ڈرا ہوگیا۔

وقت اشاعت : 27/07/2015 - 12:08:21