پان امریکن گیمز کینیڈا آنیوالی کیوبائی مینز ہاکی ٹیم کے آدھے ممبران امریکا روپوش

پیر 27 جولائی 2015 14:02

پان امریکن گیمز کینیڈا آنیوالی کیوبائی مینز ہاکی ٹیم کے آدھے ممبران امریکا روپوش

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پان امریکن گیمز کیلیے کینیڈا آنیوالی کیوبائی مینز ہاکی ٹیم کے آدھے ممبران امریکا روپوش ہوگئے،کیوبن ڈیلیگیشن ذرائع اور ایک پلیئر کے مطابق کیوبا کی مینز ہاکی ٹیم کے 16 ممبران میں سے اب انھیں صرف 8 کی خدمات ہی میسر ہیں۔

(جاری ہے)

کیوبن ہاکی ٹیم کے رکن روجر اگیوریلا کاکہنا ہے کہ ہر ایک جانتا ہے کہ ہماری ٹیم کے ساتھ کیا ہوا، ان میں سے 7 کھلاڑی امریکا چلے گئے ہیں، حال ہی میں امریکا اور کیوبا کے درمیان 54 سال بعد سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں، کیوبا کو گذشتہ دنوں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے 13-0 سے آؤٹ کلاس کیا تھا، اس مقابلے کیلیے کیوبا کے پاس 11 کھلاڑی دستیاب نہیں تھے اور انھوں نے محض 8 پلیئرز کے ساتھ ہی اس میچ میں شرکت کی تھی، پان امریکن گیمز میں کیوبن ایتھلیٹس کی روپوشی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، گذشتہ ہفتے چار کشتی راں بھی کینیڈا میں غائب ہوچکے ہیں، جس میں سلورمیڈلسٹ اورلینڈو سوٹولونگو بھی شامل ہے، 1999 کے پان امریکن گیمز کے موقع پربھی کیوباکے دستے سے8 افراد روپوش ہوگئے تھے۔

جنوری 2013 میں کیوبا نے اپنے ایتھلیٹس اورفنکاروں کے غیرملکی سفرپر عائد پابندیاں ختم کی تھی، لیکن ان کے فنکار اور ایتھلیٹس کی جانب سے بیرون ممالک روپوشی کا سلسلہ نہیں رکا ہے

وقت اشاعت : 27/07/2015 - 14:02:44