جوکووچ نے مسلسل زیادہ ہفتے ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا نڈال کا ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 27 جولائی 2015 16:26

جوکووچ نے مسلسل زیادہ ہفتے ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا نڈال کا ریکارڈ برابر کر دیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے بعد عالمی نمبر1سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل زیادہ ہفتو ں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رافیل نڈال مسلسل 56ہفتے ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر فائز رہے تھے اور 28سالہ جوکووچ نے نئی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھ کر انکا ریکارڈ برابر کر دیا ہے تا ہم اس لسٹ میں مجموعی طور پر ان کا 10وا ں نمبر ہے۔

مسلسل سب سے زیادہ ہفتے ورلڈ نمبر 1رہنے کا ریکارڈ اس وقت شہر ہ آفاق سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر کے پاس ہے جو 237ہفتے رینکنگ میں سر فہرست رہے تھے۔ ان کے بعد دوسرا نمبر امریکہ کے جمی کانرز کا ہے جو 186ہفتے ورلڈ نمبر 1رہے تھے۔ چیک ریپبلک کے آئیون لینڈل 157ہفتوں تک عالمی نمبر رہ کر تیسرے، امریکہ کے پیٹ سیمپراس 102ہفتے ورلڈ نمبر 1رہ کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 27/07/2015 - 16:26:04