پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے دو سگے بھائی جرمن کلب کے ساتھ منسلک

پیر 27 جولائی 2015 18:29

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے دو سگے بھائی جرمن کلب کے ساتھ منسلک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے دو سگے بھائی جرمن کلب ایس سی فرنکفرٹ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔دونوں کھلاڑیوں کا جرمن کلب کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ ہو اہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہاکی زوال پزیر ضرور ہے لیکن کھلاڑیوں انفرادی کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے ،جونئیر ٹیم کے دو کھلاڑی راحیل حیسن اور زوہیر حسین کا جرمن کلب ایس سی فرنکفرٹ سے ایک سال کا معاہدہ ہوگیا ہے ،دونوں سگے بھائی بھی ہیں لیکن راحیل حسین سوئی گیس اور زوہیر حسین نیشنل بنک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے والد بھی ہاکی کے سابق پلئیرہیں جو بیٹوں کا جرمن کلب کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔پاکستان ٹیم کے کئی پلئرز ہالینڈ اور جرمنی کے کلبس کے ساتھ منسلک ہیں ،یہ لیکن پہلا موقع ہے کہ جرمنی کے کسی کلب نے جونئیر کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/07/2015 - 18:29:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :