بھارت کا کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا بیان قبل از وقت ہے: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 21:43

بھارت کا کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا بیان قبل از وقت ہے: نجم سیٹھی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت کا کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا بیان قبل از وقت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کی جانب سے پاک بھارت سیریز سے انکار کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا بیان قبل ازوقت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کے بیان آنے تک یہ بیان قبل از وقت ہے۔ بھارتی میڈیا باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اس لیے اس بیان کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 27/07/2015 - 21:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :