ہاکی کو بحران سے نکالنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب انڈر 17 چیمپئن شپ کی بحالی کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جولائی 2015 14:33

ہاکی کو بحران سے نکالنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب انڈر 17 چیمپئن شپ کی بحالی کا فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جولائی۔2015ء)قومی کھیل ہاکی کو بحران سے نکالنے کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب انڈر 17ہاکی چیمپئن شپ کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈی جی عثمان انور کاکہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ میں صوبے کے 36اضلاع سے 600کھلاڑی حصہ لیں گے اور ایونٹ کے دوران ان میں سے 55بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔عثمان انور کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 14اگست بروز یوم آزادی شروع ہوگی۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 14:33:58