ہیمبرگ ماسٹر ٹینس،البرٹ راموس اورفلورین میئر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

منگل 28 جولائی 2015 18:06

ہیمبرگ ماسٹر ٹینس،البرٹ راموس اورفلورین میئر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

ہیمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین کے البرٹ راموس اور جرمنی کے فلورین میئر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں اسپین کے البرٹ راموس نے ہم وطن نکولس الماگرو گو اسٹریٹ سہٹس میں شکست دی ،البرٹ راموس کی جیت کا سکور چھ چار اور سات چھ رہا۔ جرمن کے فلورین میئر نے اسپین کے البرٹ مونٹاننیس کو سخت مقابلے کے بعد چار چھ، چھ دو اور چھ دو سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ پولینڈ کے جرزی جانووچ اور اور فرانس کے لوکاس پولی بھی ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 18:06:53