سابق بھارت کرکٹر سارو گنگولی نے بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی مخالفت کردی

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 18:31

سابق بھارت کرکٹر سارو گنگولی نے بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی مخالفت کردی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) سابق بھارت کرکٹر سارو گنگولی نے بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارت کرکٹر سارو گنگولی بھی بھارتی انتہا پسند حکومت کی زبان بولنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

سارو گنگولی نے گزشتہ روز بھارت کے شہر گرداس پور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد پاکستان سے کرکٹ سیریز کے انعقاد کی مخالفت کردی ہے۔ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ جب تک دہشت گردی کے واقعات نہیں رکتے تب تک دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز کا نہ ہونا ہی بہتر ہوگا۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 18:31:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :