ورلڈ جونیئر اسکوائش،پاکستانی پلیئرز طیب اسلم،اسراراحمد اور عاصم خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 28 جولائی 2015 20:43

ورلڈ جونیئر اسکوائش،پاکستانی پلیئرز طیب اسلم،اسراراحمد اور عاصم خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایمسٹرڈیم ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) پاکستانی پلیئر طیب اسلم، اسرار احمد اور عاصم خان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سٹار پاکستانی پلیئر طیب اسلم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپانی پلیئر ریونو سوکے کو سخت مقابلے کے بعد 11-5، 11-9 اور 11-6 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایک اور میچ میں پاکستان کے عاصم خان نے حریف پلیئر چالی لی کو 11-8، 11-4 اور 11-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کی۔ پاکستانی پلیئر اسرار احمد نے حریف مصر کے کھلاڑی ابراہیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-11، 11-8، 11-9، 7-11 اور 11-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 20:43:12