سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو باہر کرنے کے منصوبوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 22:52

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو باہر کرنے کے منصوبوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو باہر کرنے کے منصوبوں کا بھانڈا پھوڑ دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی جانب سے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کرنے کی سازش کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔ باسط علی نے انکشاف کیا ہے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کرنے کیلئے 2 منصوبے زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے منصوبے کے تحت ستمبر سے قبل بھارت ممکنہ طور پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ایک روزہ میچز کی سیریز کو ویسٹ انڈیز کی شمولیت سے تین ملکی سیریز میں تبدیل کردیا جائے گا یا بھارت ویسٹ انڈیز کے ساتھ ایک روزہ میچز کی سیریز کے انعقاد کی حامی بھر لے گا اور سیریز میں ویسٹ انڈیز کو جتوا دے گا جس کے باعث ویسٹ انڈیز آئی سی سی رینکنگ میں آٹھوین نمبر پر آ جائے گا اور پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کروا دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 22:52:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :