سپیشل اولمپکس: پاکستان نے سونے کا پہلا تمغہ اپنے نام کر لیا

بدھ 29 جولائی 2015 11:29

سپیشل اولمپکس: پاکستان نے سونے کا پہلا تمغہ اپنے نام کر لیا

لاس اینجلس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جولائی۔2015ء)سپیشل اولمپکس میں پاکستان نے سونے کا پہلا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس 2015ء میں پاکستانی تیراک عاصم زر نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، 27سالہ عاصم نے 100میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے امریکہ میں ملک کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل عاصم زر نے 2007ء میں چین میں کھیلے گئے سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے لیے 400میٹر ریس اور لانگ جمپ میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 11:29:00